وزیر اعظم کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں،چوہدری برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی سے متعلق وزیر اعظم کے وژن اورمسلم لیگ (ن) کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ منگل کو اسلام آباد میںایک وفد سے چیت کرتے ہوئے اُنہوںنے کہا کہ پاکستان کے آج کے حالات 2013 ءکے حالات سے یکسر …

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی سے متعلق وزیر اعظم کے وژن اورمسلم لیگ (ن) کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ منگل کو اسلام آباد میںایک وفد سے چیت کرتے ہوئے اُنہوںنے کہا کہ پاکستان کے آج کے حالات 2013 ءکے حالات سے یکسر مختلف ہیں۔ 2013 ءمیں ملک میں دہشت گردی عروج پر تھی اور ملک معاشی لحاظ سے ڈیفالٹ کرنے کے درپے تھے لیکن وزیراعظم کے وژن اور حکومت کی مخلص کوششوں کی بدولت پاکستان کے حالات یکسر تبدیل ہو چکے ہیں۔ دہشت گردی میں خاطر خواہ کمی کا اعتراف عالمی سطح پربھی کیا جارہا ہے اور چند ایک مستند عالمی جریدوں کے مطابق 2016ءکا سال ءپچھلے سولہ سالوں میں پاکستان کے لیے محفوظ ترین سال ثابت ہوا اور اس امر کا اعتراف کیا گیا کہ کراچی سمیت پاکستان کے تمام علاقے امن وامان کے حوالے سے انتہائی محفوظ ہو چکے ہیں ۔

مزید خبریں

Leave a Reply