وزیراعظم کے خاندان کی جانب سے پاناما کیس میں پیروی کیلئے نئے وکلاءکی خدمات حاصل کر لی گئیں

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) سپریم کورٹ میں زیرسماعت پانامہ لیکس کیس میں وزیراعظم محمد نوازشریف کے خاندان کی جانب سے ایک متفرق درخواست دائر کر تے ہوئے عدالت کو آگاہ کیاگیا ہے کہ پاناما کیس میں پیروی کیلئے نئے وکلاءکی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ عدالت میں دائردرخواست کے مطابق پانامہ کیس میں وزیراعظم کی جانب سے مخدوم علی خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوں …

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) سپریم کورٹ میں زیرسماعت پانامہ لیکس کیس میں وزیراعظم محمد نوازشریف کے خاندان کی جانب سے ایک متفرق درخواست دائر کر تے ہوئے عدالت کو آگاہ کیاگیا ہے کہ پاناما کیس میں پیروی کیلئے نئے وکلاءکی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ عدالت میں دائردرخواست کے مطابق پانامہ کیس میں وزیراعظم کی جانب سے مخدوم علی خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوں گے ،حسن اور حسین نواز کی پیروی سلمان اکرم راجاجبکہ مریم نواز کی نمائندگی شاہد حامد کریں گے۔ منگل کودیگر دستاویزات کے ساتھ وکلاءکی تبدیلی کی درخواست ایڈووکیٹ آن ریکارڈ رفاقت حسین شاہ کے ذریعے دائر کی گئی ہے ، یادرہے کہ قبل ازیں وزیراعظم کی وکالت سابق اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کر رہے تھے جبکہ وزیراعظم کے بچوں کی جانب سے اکرم شیخ ایڈووکیٹ اس اہم کیس میں پیش ہوتے رہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply