اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کے چوٹی کے سائنسدانوں پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیئے جانے کی ضرورت ہے جو حکومت کو ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کی تیز ترین ترقی کیلئے تجاویز دے، آئندہ 10 سالوں کے دوران اس راہداری کے تحت 10 ہزار پاکستانی سکالرز کو امریکہ تعلیم کیلئے بھجوایا …
وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا سائنسی تعلیم اور تحقیق کے فروغ کے موضوع پر منعقدہ گول میز کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کے چوٹی کے سائنسدانوں پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیئے جانے کی ضرورت ہے جو حکومت کو ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کی تیز ترین ترقی کیلئے تجاویز دے، آئندہ 10 سالوں کے دوران اس راہداری کے تحت 10 ہزار پاکستانی سکالرز کو امریکہ تعلیم کیلئے بھجوایا جائے گا، چین۔پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ معاشی اعتبار سے گیم چینجر ہے جبکہ یو ایس پاکستان نالج کوریڈور نالج گیم چینجر ہو گا۔ وہ منگل کو یہاں پاکستان میں سائنسی تعلیم اور تحقیق کے فروغ کے موضوع پر منعقدہ گول میز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد، سائنسدانوں، ماہرین تعلیم اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کا مقصد ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کی تحقیق کو فروغ دینا ہے۔ احسن اقبال نے کانفرنس کے شرکاءکو بتایا کہ حکومت قومی نصاب میں اصلاحات، اساتذہ کی تربیت سمیت تعلیم کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بننے کیلئے حقیقی معنوں میں تعلیم کے شعبہ کو مضبوط بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے مضامین سے آگے بڑھ کر اب سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، ریاضی اور آرٹس پر خصوصی فوکس کیا جا رہا ہے۔








