کراچی ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن نے یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے وقت پاﺅنڈ اسٹرلنگ اور یورو کی قدر میں کمی کی وجہ سے نقصان اٹھانے والے ایکسپورٹرز کی معاونت کے لئے پی ایف وی اے کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے معاملہ وفاقی وزارت خزانہ کے سامنے پیش کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ وفاقی …
وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکور ٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن نے پھل اور سبزیوں کی برآمدات بڑھانے کے لئے معاونت کی یقین دہانی کرا دی

مزید خبریں
کراچی ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن نے یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے وقت پاﺅنڈ اسٹرلنگ اور یورو کی قدر میں کمی کی وجہ سے نقصان اٹھانے والے ایکسپورٹرز کی معاونت کے لئے پی ایف وی اے کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے معاملہ وفاقی وزارت خزانہ کے سامنے پیش کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ نے ایسوسی ایشن کے مطالبے پر انڈونیشیا کو کینو کی برآمد کے لئے ہر کنسائمنٹ کے لئے سرٹیفکیٹ آف اینالیسس کی شرط کو بھی نرم کرتے ہوئے ایک سے زائد ایکسپورٹرز کو ایک سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے جس سے انڈونیشیا کو کینو کی برآمد کے لئے اٹھنے والے اخراجات میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ پھل اور سبزیوں کی ایکسپورٹ کو درپیش مسائل اور نئی منڈیوں کی تلاش کے سلسلے میں مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کے لئے خصوصی اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن نے منگل کو یہاں اجلاس کی صدرات کی جبکہ پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد، چیئرمین عبدالمالک، سینئر رکن اسلم پکھالی، پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ عمران شامی ، ڈپٹی ڈائریکٹرز سید حسین جعفر اور طارق خان ، پی ایف وی اے کے سیکریٹری الیاس خان نے بھی شرکت کی۔








