27.5 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومکھیل کی خبریںپسرلا وینکٹا سندھوملائیشیا ماسٹرز ملائیشیا ماسٹرز سپر 500 ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی...

پسرلا وینکٹا سندھوملائیشیا ماسٹرز ملائیشیا ماسٹرز سپر 500 ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

- Advertisement -

کوالالمپور۔26مئی (اے پی پی):بھارتی مایہ ناز شٹلرس پسرلا وینکٹا سندھو اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ملائیشیا ماسٹرز سپر 500 ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ پسرلا وینکٹا سندھو نے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں چین کی حریف کھلاڑی ژانگ یمان کو شکست دی۔

جگہ بنالی۔ ملائیشیا ماسٹرز سپر 500 ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے آسیاتا ارینا میں جاری ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں 27 سالہ پسرلا وینکٹا سندھو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف چین کی ژانگ یماں کو 1-2 سیٹس سے شکست دی اور ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

- Advertisement -

پسرلا وینکٹا سندھو کی فتح کا سکور 16-21، 21-13 اور 02-22 تھا۔ پسرلا وینکٹا سندھو کا سیمی فائنل میں مقابلہ انڈونیشین کھلاڑی گریگوریہ ماریسکا تونجنگ سے ہوگا۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میچ میں حریف چینی کھلاڑی وانگ زی کو سٹریٹ سیٹس میں 0-2 سے شکست دے کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=365274

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں