وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کاپاکستانی امن دستوں اور اقوام متحدہ کو قیام امن کی کوششوں پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین

244
پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی باجوڑ میں پی پی پی رہنما اخوند زادہ چٹان پر حملے کی مذمت

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی امن دستوں اور اقوام متحدہ کو گزشتہ 75 سال میں دنیا کے مختلف حصوں میں قیام امن کی کوششوں پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ پیر کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کے عالمی دن کے موقع پر ہم اقوام متحدہ کی امن فوج کی 75 سالہ طویل تاریخ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ 1960 سے لے کر اب تک دو لاکھ سے زیادہ پاکستانی مرد اور خواتین نے دنیا کے مختلف حصوں میں اقوام متحدہ کے 46 امن مشنز میں بہادری کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 168 بہادروں نے اس عظیم مقصد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج 4300 سے زائد پاکستانی امن دستے بشمول خواتین افسران اقوام متحدہ کے پرچم تلے نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی امن فوج بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے ایک موثر طریقہ کار کے طور پر برقرار رہے گی۔