پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ، برآمدات میں 3.20 فیصد،درآمدات میں 5.93 فیصدکی نمو ریکارڈ

74
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ہوا ہے، مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مشرقی افریقہ کے ممالک کوبرآمدات میں 3.20 فیصد اوران ممالک سے درآمدات میں 5.93 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل تک کی مدت میں کینیا، ماریشس، تنزانیہ اورمشرقی افریقہ کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو544.62 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.20 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی افریقہ کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو527.71 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا،

اپریل میں مشرقی افریقہ کے ممالک کو57.36 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواجو مارچ میں 73.32 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 66.80 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2022 میں مشرقی افریقہ کے ممالک کو641.06 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مشرقی افریقہ کے ممالک سے 702.85 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.93 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی افریقہ کے ممالک سے 663.48 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

اپریل میں مشرقی افریقہ کے ممالک سے 45.28 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈ کی گئی جومارچ میں 44.37 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 71.30 ملین ڈالرتھی، مالی سال 2022 میں مشرقی افریقہ کے ممالک سے 800ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔