سعودی عرب کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

111

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):سعودی عرب کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات میں 17 فیصدکا اضافہ جبکہ سعودی عرب سے درآمدات میں 24 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سعودی عرب کو برآمدات سے ملک کو404.76 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو345.72 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، اپریل میں سعودی عرب کو47.68 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو مارچ میں 56.46 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 42.41 ملین ڈالرتھیں، مالی سال 2022 میں سعودی عرب کو برآمدات سے ملک کو420.40 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سعودی عرب سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر24 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سعودی عرب سے درآمدات کاحجم 2.79 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.47 ارب ڈالرتھا، اپریل میں سعودی عرب سے درآمدات کاحجم 257 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 295.40 ملین ڈالراورگزشتہ سال اپریل میں 521.59 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں سعودی عرب سے درآمدات پر4.231 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔\395