23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںبنوں ، جانی خیل میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ...

بنوں ، جانی خیل میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ ، 2دہشت گرد ہلاک، 2 جوان بھی شہید ہو گئے ، آئی ایس پی آر

- Advertisement -

راولپنڈی۔3جون (اے پی پی):بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکورٹی فوسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ سے 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے2 جوان بھی شہید ہو گئے ۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سیکورٹی فوسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگایا جس کے نتیجے میں 2دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائب صوبیدار غلام مرتضیٰ (عمر 40 سال، ساکن ضلع بہاولپور) اور حوالدار محمد انور (عمر 41 سال ساکن ڈسٹرکٹ سیالکوٹ) بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے ۔

- Advertisement -

علاقے میں کلیئرنس آپریشن جا ری ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=366724

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں