عازمین حج کےلیے ایئرپورٹ پر مختلف زبانوں میں معلوماتی کتابچے

عازمین حج کےلیے ایئرپورٹ پر مختلف زبانوں میں معلوماتی کتابچے

مکہ مکرمہ ۔4جون (اے پی پی):سعودی وزارت اسلامی امورکی جانب سے عازمین حج میں معلوماتی کتابچوں کی تقسیم کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

سعودی اخبار کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور کی جانب سے عازمین حج کی آگاہی کےلیے دینی امورپرمشتمل مختلف زبانوں میں کتابچوں کی تقسیم کر دی گئی ہے اور اس مقصد کے لئے 104 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جس میں خواتین اہلکار اور نگران شامل ہیں۔

خواتین اہلکار خواتین عازمین حج کو کتابچے تقسیم کریں گی۔واضح رہے اسلامی امورکی وزارت کی جانب سے اس وقت 20 ہزار سے زائد کتابچے تیار کیے ہیں جنہیں حج ٹرمنل پرعازمین حج میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔