صدر مملکت نے ممبر قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی بطور مشیرِ وزیر اعظم تعیناتی کی منظوری دے دی

151
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ممبر قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی بطور مشیرِ وزیر اعظم تعیناتی کی منظوری دے دی۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شیخ روحیل اصغرکی بطور مشیر تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 93 ایک کے تحت دی ہے۔