بلوچستان حکومت نے مالی سال 2022ـ23 کے دوران 503 جاری اور 237 نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے اعلیٰ اور ثانوی تعلیم کے لیے 19.6 ارب روپے کی رقم مختص کی ، اقتصادی سروے

91
رواں مالی سال کے دوران صحت کے شعبہ میں اخراجات سب سے زیادہ مجموعی قومی پیداوار کا 1.4 فیصد رہے، اقتصادی سروے

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):بلوچستان حکومت نے مالی سال 2022ـ23 کے دوران 503 جاری اور 237 نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے اعلیٰ تعلیم اور ثانوی تعلیم کے لیے 19.6 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔ جمعرات کو جاری ہونے والے اقتصادی سروے 2022ـ23 کے مطابق، بالترتیب 8.8 بلین روپے اور 10.8 بلین روپے اعلی اور ثانوی تعلیم کے لیے مختص کیے گئے تھے۔

مالی سال 2022ـ23 کے دوران تعلیم کے شعبے میں متعدد اقدامات کیے گئے ہیں جن میں بلوچستان ایجوکیشن سیکٹر پلان (2020ـ25) شامل ہیں، ترجیحی شعبے گورننس اور مینجمنٹ، ریفارمنگ ڈیٹا اور ریسرچ، رسائی اور شرکت، بچوں کی دیکھ بھال اور بہبود، تشخیص اور امتحان اور پڑھانا اور سیکھنا شامل ہے۔