اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال24-2023 کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے جاری اور نئے منصوبوں کے لیے مالی سال24-2023 کے بجٹ میں مجموعی طور پر 40680ملین روپے کی رقم مختص کی ہے۔
پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے جاری منصوبوں کے لیے 13858.266ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جبکہ نئے منصوبہ جات کے لیے 26821.734ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔
وزارت خزانہ سے موصولہ دستاویز کے مطابق نئے مالی سال میں ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے نئے منصوبوں کے لیے مجموعی منظور شدہ تخمینہ لاگت 37605.593ملین روپے ہے جبکہ جاری منصوبوں کی مجموعی منظور شدہ تخمینہ لاگت 81556.749ملین روپے ہے ۔