۔3.5 فیصد اقتصادی نمو کا ہدف قابل عمل اور قابل حصول ہے، سینیٹر اسحاق ڈار

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 3.5 فیصد اقتصادی نمو کا ہدف قابل عمل اور قابل حصول ہے۔ ہفتہ کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے مالی سال 2024ء کیلئے پاکستان کی شرح نمو کا ہدف 2 فیصد لگایا ہے تاہم آئی ایم ایف ساڑھے 3 فیصد، بلومبرگ 4 فیصد …

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 3.5 فیصد اقتصادی نمو کا ہدف قابل عمل اور قابل حصول ہے۔

ہفتہ کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے مالی سال 2024ء کیلئے پاکستان کی شرح نمو کا ہدف 2 فیصد لگایا ہے تاہم آئی ایم ایف ساڑھے 3 فیصد، بلومبرگ 4 فیصد اور فچ نے بھی 4 فیصد شرح نمو کا اندازہ لگایا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اقتصادی نمو سمیت اہم شعبوں کے اہداف حقیقت پسندانہ اور قابل عمل ہیں۔