ایف آئی بی اےویمنز یورو باسکٹ بال چیمپئن شپ ،جمہوریہ چیک اور مونٹی نیگرو کوارٹر فائنل میں داخل

98

تل ابیب۔20جون (اے پی پی): جمہوریہ چیک اور مونٹی نیگرو کی ٹیمیں ایف آئی بی اےویمنز یورو باسکٹ بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئیں۔ جمہوریہ چیک کی خواتین باسکٹ بال ٹیم نے پری کوارٹر فائنل میچ میں یونان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ مونٹی نیگروکی خواتین ٹیم نے اطالوی خواتین باسکٹ بال ٹیم کو پچھاڑ کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا

۔ ایف آئی بی اےویمنز یورو باسکٹ بال چیمپئن شپ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے سلووینیا اور اسرائیل میں جاری ہیں۔ اسرائیل کے شہرتل ابیب کے ڈرائیو ان ارینا میں کھیلے گئے پہلے پری کوارٹر فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی خواتین باسکٹ بال ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد یونان کو ویمن باسکٹ بال ٹیم کو 76 کے مقابلے میں 79 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ مونٹی نیگروکی خواتین ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اطالوی خواتین باسکٹ بال ٹیم کو 49-63 باسکٹ پوائنٹس سے ہرا کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

ایف آئی بی اےویمنز یورو باسکٹ بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں جمہوریہ چیک کا مقابلہ ہنگری کی ویمن باسکٹ بال ٹیم سے ہوگا جبکہ مونٹی نیگرو کی ٹیم کوارٹر فائنل میچ میں فرانس کے مد مقابل ہوگی۔ ایف آئی بی اےویمنز یورو باسکٹ بال چیمپئن شپ کے چاروں کوارٹر فائنلز سلووینیا کے دارالحکومت لبلیانامیں کھیلے جائیں گے ۔