اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے الگ الگ مذمتی بیانات میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے شہداء کے اہلخانہ یکجہتی، تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔