اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):سیمنٹ کی برآمدات میں مئی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 259 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مئی 2022 کے مقابلے میں مئی 2023 کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 259 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
مئی 2022 کے دوران 1.44 ارب روپے کا سیمنٹ برامد کیا گیا جبکہ مئی 2023 کے دوران برامدات کا حجم 5.17 ارب روپے رہا ۔ اس طرح سیمنٹ کی برامد میں سالانہ بنیادوں پر 259 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔