23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںملک بھر میں دریاؤں کے بہاؤ کی مجموعی صورتحال مستحکم اور حدود...

ملک بھر میں دریاؤں کے بہاؤ کی مجموعی صورتحال مستحکم اور حدود میں ہے،این ڈی ایم اے

- Advertisement -

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں دریاؤں کے بہاؤ کی مجموعی صورتحال مستحکم اور حدود میں ہے،

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں گزشتہ دنوں کی بارشوں کی وجہ سے دریائے سندھ میں بہاؤ قدرے زیادہ ہے۔ تونسہ کے مقام پر دریائے سندھ میں معمولی اضافے کے رجحان کے ساتھ درمیانے درجے کا سیلابی ریلہ بہہ رہا ہے۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں مشرقی دریاؤں جہلم، چناب، راوی اور ستلج میں بغیر کسی غیر معمولی بہاؤ کے صورتحال مستحکم ہیں، تاہم سلیمانکی کے مقام پر دریائے ستلج میں درمیانے درجے کا سیلابی ریلہ بہہ رہا ہےآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دریا کا بہاؤ مستحکم رہنے کا امکان ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=376401

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں