سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

Gold
Gold

جدہ ۔27جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سعودی خبررساں ادارے نے ملکی گولڈ مارکیٹ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 236.67 ریال، 22 قیراط ایک گرام 216.95 ،18 قیراط 177.50 ریال اور 21قیراط ایک گرام سونا 207.09 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔

گولڈ مارکیٹ میں21قیراط آٹھ گرام کی گنی 1,988.03 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,082.70 ریال ، 24 قیراط ایک گرام کی گنی 2,272.03 ریال اور ایک کلوگرام سونا 238,326.96 ریال میں دستیاب رہا۔