وزیراعظم کی کاوشوں سے زرمبادلہ کے ذخائر15 ارب ڈالر ہوچکے ،قوم ان کی مشکور ہے، رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی

113
Federal Minister of Railways
Federal Minister of Railways

اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پوری قوم وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مشکور ہے،زرمبادلہ کے ذخائر15 ارب ڈالر ہوچکے ہیں جو وزیراعظم کی کاوشوں کا اعتراف ہے۔ یہ بات انہوں نے بھار ہ کہو بائی پاس منصوبےکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے ڈیڑھ سال کے قلیل عرصے میں وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں متعدد منصوبے مکمل کئے ، کئی نئے منصوبے بھی شروع کئے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی ٹیم نے بھرپور جانفشانی سے کام کیا ، دن رات ایک کرکے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے اہداف کا حصول یقینی بنایا جس کو برقرار رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ 75 سال بعد اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، چین سے 107 الیکٹرک بسیں بہت جلد پاکستان پہنچ جائیں گی جس کےلئے ایل سی کھول دی گئی ہے۔