یہاں بہت سے لوگ میرٹ کا راگ آلاپتے رھے مگر جب میرٹ کی بات آئی تو انکا انتخاب عثمان بزدار تھا۔ احسن اقبال

170
احسن اقبال
یہاں بہت سے لوگ میرٹ کا راگ آلاپتے رھے مگر جب میرٹ کی بات آئی تو انکا انتخاب عثمان بزدار تھا۔ احسن اقبال

لاہور۔6اگست (اے پی پی):پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت یونیورسٹی آف نارووال،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سب کیمپس نارووال اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سب کیمپس نارووال کے طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نارووال کیمپس کے نثار فاطمہ آڈیٹوریم میں کیا گیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال چودھری نے اس تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔پروفیسر احسن اقبال چودھری نے 3 یونیورسٹیز کے کل 25 طلبہ میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ پروگرام 2023 کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھ کہ آج میرٹ کی بنیاد پر جن بچوں کو لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ہیں بلاشبہ یہ بچے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

یہ لیپ ٹاپ آپکو صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر دئیے گئے ہیں۔میرٹ ہی ہمارا طرہ امتیاز ہے جبکہ یہاں بہت سے لوگ میرٹ کا راگ آلاپتے رھے مگر جب میرٹ کی بات آئی تو انکا انتخاب عثمان بزدار تھا۔میرٹ کا نام لینا آسان ھے مگر اس پہ عمل کرنا بہت مشکل ھے۔آج کی تقریب میں زیادہ لیپ ٹاپ بچیوں کو ملے ہیں مجھے لگتا ھے کہ اب ھمارا مستقبل ہماری بچیوں کے ہاتھ میں ھوگا۔یہ ایک خوش آئند بات ھے کہ ہماری آبادی کا 50حصہ جو خواتین پر مشتمل ھے آج یہ تعلیم کے میدان میں اپنی محنت کے ذریعے اپنا نام پیدا کر رہا ہے۔

آج کا دور ڈیجیٹل انوویشن کا دور ہے،اسی بنیاد پر ہم نے ویژن 2025 کا آغاز کیا تھا، ہم نے آنے والے دنوں میں ٹیکنالوجی کے میدان مین اپنے بچوں کو مقابلہ کرنے کے حوالے سے تیار کرنے کے لئے لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔آج ہمارے آئی۔ٹی ایکسپرٹس کی بدولت ہمارے ملک کا فری لانسنگ مین تیسرا نمبر ہے۔

ہم نے چائنہ کے تعاون سے آپلائیڈ میتھیمیٹکس،کمپیوٹیشنل فزکس اور نیونو ٹیکنالوجی سینٹر کا آغاز کیا مگر 2018میں نام نہاد تبدیلی سرکار نے ہمارے نوجوانوں کے ہاتھ سے لیپ ٹاپ چھین کر گولی بارود پکڑا دیا۔لوگون کو فیس بک،ایمازون سے نکال کر مرغی اور انڈوں کے پیچھے لگا دیا ،آج ہم نے دوبارہ سے اپنے بچوں کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ تھمائے ہیں تاکہ ہمارے بچے ماڈرن ڈیجیٹل ورلڈ میں اپنا مقام پیدا کرسکیں۔اس لیپ ٹاپ کا بہتر استعمال کریں اور ریسرچ کریں تاکہ آپ کا کریئر بہتر سے بہترین بن سکے۔

سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی طرف دھیان دیں ۔آپ کے اندر یہ صلاحیت ہونی چا ہیے کہ آپ ملنے والی انفارمیشن میں سے اپنے آزاد دماغ کے ذریعے سوچ سمجھ کر اچھے اور برے کا فرق کر سکیں۔آپکو پتہ ہے کہ پاکستان میں 2018 میں سوشل میڈیا کے ذریعے ایک تبدیلی لائی گئی جس کا فیزیکل ورلڈ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ہم نے بجلی کے بڑے منصوبوں کے ساتھ ساتھ موٹرویز کے جال بچھائے،ہم نے صرف سوشل میڈیا پر باتیں نہیں کیں بلکہ ہم نے کام کر کے دیکھایا اور آج نتائج آپ کے سامنے ہیں۔

نارووال جو کہ پسماندہ ضلع تھا آج اس کے بچے اپنے ہی شہر میں اپنی تعلیم مکمل کرکے گاون پہن کر اپنی ڈگریاں وصول کر رہے تھے اور یہ میرے خواب کی تعبیر تھی۔4سال تک التوا کا شکار ہونے والے یونیورسٹی آف نارووال کے پہلے کانووکیشن کا انعقاد ہماری محنت سے ہماری ہی حکومت میں ممکن ہو سکا۔تبدیلی سرکار نے تو ہماری یونیورسٹیز کے تمام تر پراجیکٹس پر کام کو روک دیا تھا۔آج وہ سلسلہ دوبارہ سے شروع ہو گیا ھے۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سب کیمپس نارووال میں پاکستان کا پہلا انوویشن سینٹر بنایا گیا ھے۔ہم آنے والے دنوں میں اس یونیورسٹی کو بین الاقوامی سطح کی بڑی یونیورسٹیوں کی صف میں کھڑا کرنا چاھتے ہیں۔ہم نے نیشنل سینٹر فار ہیومن مینوفیکچرنگ،نینوفزکس اور کمپیٹیشنل سینٹر اور یونیورسٹی آف نارووال میں اشفاق احمد ریسرچ سینر بنا کر آپنی آنے والی نسلوں کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔

آج یونیورسٹی آف نارووال میں کئی ایک نئی بلڈنگز پر کام جاری ہے اور انشااللہ بہت جلد جب یہ مکمل ہو جائیں گی تو اس یونیورسٹی کا انفراسٹرکچر ملکی سطح پر سب سے بہتر ھوگا۔ہماری حکومت نے بلوچستان اور فاٹا کے پسماندہ علاقوں کے بچوں کے لئے ہزاروں سکالرشپ کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔

کسی سکالر نے کہا تھا کہ کسی ریاست کا مستقبل اس کے نوجوان کی تعلیم سے وابسطہ ہوتا ہے اور الحمدللہ ہم نے اپنی نئی نسل کے لئے انکی سمت کا تعین کردیا ہے۔ہم آپ نوجوان کو تمام تر ایسے مواقع دینا چاھت ہیں کہ آپ اگلے 25 سالوں میں پچھلے 75سالوں کے نقصان کا ازالہ کر سکیں۔جب ہم نے نارووال یونیورسٹی بنانے کی کوشش کی تب ہمیں یہاں کے پرائیویٹ سیکٹر سے بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑھا تھا۔میں چاہتا تھا کہ جن لوگوں نے میرا انتخاب کیا ہے، میں ان غریبوں کے بچوں کی تعلیم کے لئے ہر قیمت پر یونیورسٹیوں کا قیام کروں گا۔

میرا عزم ہے، ان یونیورسٹیوں سے بڑے بڑے ڈاکٹر،انجینئر،سائنسدان،بیوروکریٹس اور آفیسرز پیدا ہوں گے۔ہم نے اپنے بچوں کو گالی گلوچ کی بجائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے فیلڈ میں آگے لے کر جانا ہے۔ہم نے اپنے بچوں کو تخریب کا ر نہیں بلکہ کامیاب اور پر امن انسان بنانا ھے اور ہمارا عزم پاکستان کو ناقابل تسخیر معاشی قوت بنانا ہے۔