اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ایوان صدر پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان میں صدر مملکت نے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے ورثا سے اظہارِ تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے صبر جمیل کے لئے دعا کی ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔