اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):یورپی یونین کی مالی اعانت سے چلنے والےڈیلیور جسٹس پروجیکٹ کے تحت پاکستان میں قانونی امداد تک رسائی کو بہتر بنانے کیلئے ، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی (ایل اے جے اے) اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے باہمی تعاون سے دو روزہ مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد حکومت، قانون کی حکمرانی کے اداروں، قومی …
پاکستان میں قانونی امداد تک رسائی کو بڑھانے کیلئے یورپی یونین، یو این ڈی پی، ایل اے جے اےکی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):یورپی یونین کی مالی اعانت سے چلنے والےڈیلیور جسٹس پروجیکٹ کے تحت پاکستان میں قانونی امداد تک رسائی کو بہتر بنانے کیلئے ، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی (ایل اے جے اے) اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے باہمی تعاون سے دو روزہ مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد حکومت، قانون کی حکمرانی کے اداروں، قومی اور بین الاقوامی شراکت داروں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندوں کو ایل ای جے اے کے مینڈیٹ پر تبادلہ خیال کرنے اورایل اے جے اے /حکومت کو پائیدار طریقے سے قانونی امداد کے ذریعے انصاف تک رسائی کو یقینی بنانے کے بارے میں سفارشات فراہم کرنا تھا۔
ایل اے جے اے کا قیام ایکٹ 2020 کے تحت کیا گیا تھا تاکہ فوجداری مقدمات میں معاشرے کے غریب اور کمزور طبقات کو انصاف تک رسائی کے لیے قانونی، مالی اور تکنیکی مدد فراہم کی جا سکے۔ ایل اے جے کے اہم اہداف میں غریب اور کمزور طبقات خاص طور پر خواتین اور بچوں کو قانونی امداد فراہم کرنا ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر اہداف میں پاکستان میں قانونی امداد اور قوانین کے بارے میں عوامی آگاہی کو بڑھانا، پاکستان میں قانونی امداد اور قانونی خدمات کی تحقیق ، حکومت کو منصفانہ ٹرائل اور قانون کے مناسب عمل کے حق پر مشورہ دینا بھی شامل ہے۔ یورپی یونین کے فنڈ سے چلنے والے ڈیلیور جسٹس پروجیکٹ کے تحت، یو این ڈی پی پاکستان کے رول آف لاء پروگرام اور ایل اے جے اے نے دو روزہ مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس کا مقصد ایل اے جے اے کو درپیش چیلنجز کی نشاندہی کرنا اورایل اے جے اے کے لیے ایک نئے اسٹریٹجک پلان کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے سفارشات تیار کرنا تھا۔
ڈاکٹر محمد رحیم اعوان، ڈائریکٹر جنرل ایل اے جے اے نے ورکشاپ میں یورپی یونین کے قانون کی حکمرانی پر بین الاقوامی امداد/کووآپریشن آفیسر ڈاکٹر فیڈریکو رومولی اور رانا قیصر اسحاق، اسسٹنٹ ریذیڈنٹ نمائندہ، یو این ڈی پی پاکستان کے ساتھ شرکت کی۔ ورکشاپ میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (یو این او ڈی سی )اور اقوام متحدہ کی خواتین کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ وزارت قانون و انصاف کی پارلیمانی سیکرٹری مہناز اکبر عزیز نے دو روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں تمام اہم سفارشات پیش کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ایل اے جے اے پاکستان کے کریمنل جسٹس سسٹم کے سلسلے میں ایک مضبوط موقف رکھتی ہے تاکہ معاشرے کے کمزور طبقوں کو قانونی مدد اور انصاف تک رسائی فراہم کی جا سکے۔ ہم ایل اے جے اے کو اس کے مینڈیٹ کو نافذ کرنے کرنےکیلئے پرعزم ہیں اور انصاف کے شعبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے شہریوں کی خدمت کے لیے ایل اے جے اے کو فعال کرنے کے لیے تعاون فراہم کریں۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد رحیم اعوان، ڈائریکٹر جنرلایل اے جے اے نے اس بات پر زور دیا کہ ایل اے جے اے کی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ قانونی امداد کے بارے میں آگاہی کو بہتر بنائے اور پاکستان میں سب کے لیے انصاف تک رسائی کو یقینی بنائے۔ ہم پر امید ہیں کہ اس طرح کے اقدامات اس مقصد کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے یورپی یونین اور یو این ڈی پی پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ وہ تمام اہم اسٹیک ہولڈرز کو ایک چھت کے نیچے لانے میں ان کی حمایت پر بات چیت اور ایل اے جے اے کو درپیش مسائل کے حل کلیدی اور فعال کردار پر بھی سراہا۔ یورپی یونین کے قانون کی حکمرانی سے متعلق بین الاقوامی امداد/تعاون کے افسر ڈاکٹر فیڈریکو رومولی نے ورکشاپ کے انعقاد پر منتظمین سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اس سے پاکستان میں قانونی امداد کی فراہمی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر خاص طور پر سب سے زیادہ کمزور طبقات کیلئے ایک وسیع سیاسی اتفاق رائے اور تعاون پر مبنی نقطہ نظر انصاف اور قانونی امداد کو زیادہ قابل رسائی بنانے کے لیے پائیدار اور جامع حل تلاش کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس ورکشاپ کے سیکھنے کے مواقع کی تعریف اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں جس کا مقصدایل اے جے اے کی ادارہ جاتی صلاحیت اور انصاف کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہم آہنگی کو بڑھانا ہے۔
اسسٹنٹ ریذیڈنٹ نمائندہ، یو این ڈی پی پاکستان رانا قیصر اسحاق نے اس بات کی تصدیق کی کہ سب کے لیے انصاف کے حصول کے لیے جدوجہد کرنا قانون کی حکمرانی کے حصول کے لیے لازم و ملزوم ہے اور اس کیلئے اب پہلے سے کہیں زیادہ، ہم ایک ایسے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی کوششوں میں ثابت قدم رہے جہاں سب کو آگاہی ہو۔ ان کے قانونی حقوق اور انہیں پاکستان میں قانونی امداد تک مساوی رسائی حاصل ہوگی۔ ہم خطے میں امن اور انصاف کو مستحکم کرنے کے اس سفر میں ہمارے پرعزم شراکت دار بننے پرایل اے جے اے اور یورپی یونین کے شکر گزار ہیں۔








