بین الاقوامی منڈیوں میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
بین الاقوامی منڈیوں میں سونے اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سپا ٹ گولڈ کے سودے 20.44 ڈالر کی کمی کے بعد 4328 ڈالر اور چاندی کے سودے 0.80 ڈالر کی کمی کے بعد 64.39 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ زرعی اجناس کی قیمتوں میں بھی عمومی کمی کا رجحان رہا ، مکئی کی قیمت میں 3.50 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کی خریداری 526.75 ڈالر فی بشل میں کی گئی۔ گندم کے مستقبل کے سودے 4.25 ڈالر کی کمی کے بعد 721 ڈالر فی بشل میں طے پائے۔ کاٹن کی قیمت میں 1.27 ڈالر کی کمی ہوئی جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت میں 2.63 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔








