چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیرِ صدارت پیر کے روز لیسکو ہیڈکوارٹر میں تمام آپریشنز سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کا اجلاس منعقد ہوا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو کی زیر صدارت بجلی چوری، ریکوری اور کسٹمر سروسز کا جائزہ اجلاس

مزید خبریں
لاہور۔14ستمبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیرِ صدارت پیر کے روز لیسکو ہیڈکوارٹر میں تمام آپریشنز سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کا اجلاس منعقد ہوا۔
لیسکو ترجمان کے مطابق اجلاس میں بجلی چوری کے خلاف جاری زیرو ٹالرنس مہم، ریکوری اہداف، اوور بلنگ، غلط میٹر ریڈنگ، سیفٹی اور کسٹمر سروسز سمیت اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بجلی چوری کے خاتمے کے لیے کارروائیوں کو مزید موثر بنانے، ریکوری کے ذرائع بہتر کرکے مقررہ اہداف کے حصول، جبکہ اوور بلنگ اور غلط میٹر ریڈنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔
ترجمان کے مطابق اس موقع پر فیلڈ سیفٹی اور صارفین کو بروقت و بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ بجلی چوری کا خاتمہ، ریکوری میں بہتری، درست بلنگ، سیفٹی اور بہترین کسٹمر سروسز لیسکو کی اہم ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران فیلڈ میں موثر کارکردگی اور صارفین کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں۔








