ریسکیو 1122 صوابی نے گزشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔
ریسکیو1122صوابی کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

مزید خبریں
پشاور۔ 14 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 صوابی نے گزشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔
ترجمان ریسکیو 1122صوابی کے مطابق ریسکیو1122صوابی نے گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر 194 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔ جن میں ٹریفک حادثات26،میڈیکل کے149، آتشزدگی کا1، فائرنگ و تشدد کے 6 اور 12 دیگر ایمرجنسیز شامل تھیں۔ان ایمرجنسیز میں ریسکیو اہلکاروں نے 191 افراد کو ریسکیوکیاجبکہ 4افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی اویس بابر کی نگرانی میں ریسکیو 1122 عوام کو بروقت ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت مصروفِ عمل ہے ،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 1122 پر کال کریں۔








