سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا ۔

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا ۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 10 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1547 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.49 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1554 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح 10 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1547 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.43 فیصد زیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1540 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1508 روپے، راولپنڈی 1498، گجرانوالہ 1600، سیالکوٹ 1500، لاہور 1597، فیصل آباد 1550، سرگودھا 1582، ملتان 1591، بہاولپور 1560، پشاور 1547 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1480 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1470 روپے، حیدر آباد 1519، سکھر 1610، لاڑکانہ 1523، کوئٹہ 1560 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1600 روپے ریکارڈ کی گئی۔