سعودی عرب میں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کےلئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 17 اگست مقرر

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):سعودی عرب میں منعقد ہونے والی 4 روزہ بین الاقوامی نمائش’’سعودی بلٹ 2023 ‘‘میں شرکت کےلئے 17اگست تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں عالمی تجارتی نمائش 6 تا 9 نومبر کو منعقد ہو گی۔ نمائش میں تعمیراتی میٹیریل اورسنگ مر مر …

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):سعودی عرب میں منعقد ہونے والی 4 روزہ بین الاقوامی نمائش’’سعودی بلٹ 2023 ‘‘میں شرکت کےلئے 17اگست تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں عالمی تجارتی نمائش 6 تا 9 نومبر کو منعقد ہو گی۔

نمائش میں تعمیراتی میٹیریل اورسنگ مر مر سے بنائی جانے والی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔ نمائش میں مصنوعات/ خدمات تیارو برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش کے علاوہ عالمی خریداروں کے ساتھ کاروباری معاملات بھی طے کرسکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ اور قیمتی زرمبادلہ کے حصو ل میں مدد ملے گی۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

 

مزید خبریں