فیصل آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہاکہ تعلیمی اداروں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل کورسز پر توجہ دینا ہو گی تاکہ صنعتوں کیلئے ہنر مند افرادی قوت تیار کی جا سکے اور ان تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہونیوالے طلبہ کو فوری طور پر روزگار مہیا کیا جا سکے۔ نمل یونیورسٹی کے مین کیمپس کے …
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے فیصل آباد کو ٹیکسٹائل سٹی سے ”سائبر سٹی“میں تبدیل کرناناگزیر ہے،ڈاکٹر خرم طارق

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہاکہ تعلیمی اداروں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل کورسز پر توجہ دینا ہو گی تاکہ صنعتوں کیلئے ہنر مند افرادی قوت تیار کی جا سکے اور ان تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہونیوالے طلبہ کو فوری طور پر روزگار مہیا کیا جا سکے۔ نمل یونیورسٹی کے مین کیمپس کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ اور معیشت کے مختلف شعبوں میں اس کا استعمال پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے ساتھ ساتھ فیصل آباد کو ٹیکسٹائل کے شہر سے ”سائبر سٹی“میں تبدیل کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔
انہو ں نے کہا کہ ایم3انڈسٹریل سٹی کی آباد کاری کا عمل تیزی سے جاری ہے جہاں روایتی ٹیکسٹائل یونٹوں کے علاوہ آٹو، فارما سوٹیکل اور موبائل فون اسمبلی کے علاوہ دیگر ہائی ٹیک یونٹ بھی لگائے جا رہے ہیں جن کو متحرک و فعال رکھنے کیلئے انڈسٹری اکیڈیمیا کا اشتراک ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان صنعتوں کیلئے ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی ہمارے متعلقہ اداروں کیلئے ایک چیلنج ہے جسے پورا کرنے کیلئے انڈسٹری اکیڈیمیا کو ملکر جدوجہد کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ٹیکنیکل کورسوں کے نصاب میں پریکٹیکل کو ترجیح دی جائے تاکہ ہمارے ٹیکنالوجسٹ آنے والے دور کے مسائل کو مقامی طور پر ہی حل کر سکیں اور کسی مسئلے کیلئے ہمیں دوسرے ملکوں کے ماہرین کو بلانے کی ضرورت نہ رہے۔ڈاکٹر طارق نے کہا کہ ایف سی سی آئی فیصل آباد میں آئی ٹی اور غیر ملکی زبان کی تعلیم کی ترقی میں معاونت کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹیلنٹ کا ایک بڑا پول ہے لیکن عالمی معیشت کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے اسے بہتر تربیت دینے کی ضرورت ہے۔ وائس چانسلر نمل یونیورسٹی میجر جنرل (ر) محمد جعفر نے کہا کہ نمل فیصل آباد میں آئی ٹی اور غیر ملکی زبان کی تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے ایف سی سی آئی کے ساتھ شراکت کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمل کے پاس ان شعبوں میں عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کی مہارت اور وسائل موجود ہیں۔انہوں نے فیصل آباد میں مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، سائبر سکیورٹی اور مستقبل کے دیگر کورسز کیلئے ایک نظام تیار کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے نمل اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے درمیان مشترکہ تحقیقی مرکز کے قیام کے امکان پر بھی بات کی۔








