چین، انڈونیشیا، بیلجیئم اور آسیان ممالک کے تاجروں کا فوڈ اینڈ ایگری کلچر کے شعبے میں تجارتی روابط کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار

لاہور۔15اگست (اے پی پی):چین، انڈونیشیا، بیلجیئم اور آسیان ممالک کے تاجروں نے فوڈ اینڈ ایگری کلچر کے شعبے میں پاکستانی ایس ایم ایز کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس امر کا انکشاف سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے چیف ایگزیکٹو فرحان عزیز خواجہ نے منگل کو پاکستان کی پہلی بین الاقوامی فوڈ اینڈ کلچر ایگزیبیشن میں سمیڈا کی شرکت …

لاہور۔15اگست (اے پی پی):چین، انڈونیشیا، بیلجیئم اور آسیان ممالک کے تاجروں نے فوڈ اینڈ ایگری کلچر کے شعبے میں پاکستانی ایس ایم ایز کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس امر کا انکشاف سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے چیف ایگزیکٹو فرحان عزیز خواجہ نے منگل کو پاکستان کی پہلی بین الاقوامی فوڈ اینڈ کلچر ایگزیبیشن میں سمیڈا کی شرکت کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ اس نمائش میں سمیڈا سمیت ملک کے تمام ترقیاتی اداروں کو 60 ممالک کی ریگولیٹری باڈیز اور تاجروں سے ملاقات کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ سمیڈا کی ٹیم نے اس دوران پانچ سو بین الاقوامی ایس ایم ایز اور 15 کے قریب عالمی ترقیاتی ایجنسیوں کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر انڈونیشیا، چین اور آسیان ممالک کے وفود کے ساتھ خصوصی اجلاس منعقد کئے گئے جبکہ بیلجیئم سے آئے پاکستانی تارکین وطن کے وفد کے ساتھ بھی ایک الگ ملاقات کی گئی۔ بیلجیم کے وفد کو خانقاہ ڈوگراں میں سمیڈا کی ایک ٹیم چاول اور آلو کے کھیتوں کا دورہ بھی کروا رہی ہے۔

سمیڈا کے سی ای او نے کہا کہ انڈونیشیا کے سفارت خانے نے دونوں ملکوں کے ایس ایم ایز کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے ایس ایم ای سیکریٹریٹ لیول پر ایک ایم او یو سائن کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ اینڈ ایگری کلچر نمائش کے دوران پاکستان کے کمرشل قونصلروں کا کردار بھی قابل ستائش ہے کہ انہوں نے سمیڈا اور دیگر اداروں کے ساتھ اشتراک عمل کو ممکن بنانے میں پیشہ وارانہ خدمات پیش کیں۔

 

مزید خبریں