اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے عالمی پارلیمانی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے پارلیمانی اداروں کے ساتھ موثر روابط استوار کرے اور انہیں مستحکم بنائے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو لندن میں دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اکبر خان سے ملاقات کے دوران کہی۔فریقین نے پاکستان اور ہمسایہ ممالک کی پارلیمنٹس اور …
عالمی پارلیمانی برادری پاکستان کے پارلیمانی اداروں کے ساتھ موثر روابط استوار کرے، ایاز صادق
اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے عالمی پارلیمانی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے پارلیمانی اداروں کے ساتھ موثر روابط استوار کرے اور انہیں مستحکم بنائے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو لندن میں دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اکبر خان سے ملاقات کے دوران کہی۔فریقین نے پاکستان اور ہمسایہ ممالک کی پارلیمنٹس اور ان کے عملے کی استعدادکار بڑھانے کیلئے متعدد تجاویز پر تفصیلی غور کیا۔ سیکرٹری جنرل نے پاکستان میں پارلیمانی اداروں کے استحکام کیلئے سپیکر کی بصیرت اور لگن کی تعریف کی۔









