اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے ”قومی بچت“کے ادارے کو آٹومیٹڈ کلیئرنگ سسٹم کی رکنیت ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اس کامیابی سے ملک بھر میں کم بچت کرنیوالے لاکھوں صارفین خصوصا پینشنرز اور بزرگ شہری مستفید ہونگے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ کلیئرنگ ہاوس کی رکنیت کے بعد اب قومی بچت کے صارفین ملک میں کسی بھی …
وزیر خزانہ اسحا ق ڈار کی ”قومی بچت“کے ادارے کو آٹومیٹڈ کلیئرنگ سسٹم کی رکنیت ملنے پر مبارکباد
اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے ”قومی بچت“کے ادارے کو آٹومیٹڈ کلیئرنگ سسٹم کی رکنیت ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اس کامیابی سے ملک بھر میں کم بچت کرنیوالے لاکھوں صارفین خصوصا پینشنرز اور بزرگ شہری مستفید ہونگے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ کلیئرنگ ہاوس کی رکنیت کے بعد اب قومی بچت کے صارفین ملک میں کسی بھی جگہ اپنا منافع براہ راست اپنے اکاو¿نٹ سے حاصل کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لئے انھیں اے ٹی ایم اور انٹرنیٹ بینکنگ تک بھی رسائی بھی حاصل ہو سکے گی۔ اس سے پہلے صارفین کو منافع کے حصول کیلئے ہر ماہ خود قومی بچت مرکز جانا پڑتا تھا جہاں انھیں طویل قطاروں میں انتظار سمیت خاصی زحمت اٹھانی پڑتی تھی۔









