اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی پالیسی دوسرے ممالک کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی ہے جس پر ہم عمل پیرا ہیں، پاکستان امریکہ سمیت تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام ”سچ تو یہ ہے“ …
وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی کی ٹی وی پروگرام میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی پالیسی دوسرے ممالک کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی ہے جس پر ہم عمل پیرا ہیں، پاکستان امریکہ سمیت تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام ”سچ تو یہ ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدور کی تقریب حلف برداری میں بیرونی ممالک کے سربراہان کو بلانے کی امریکہ کی پالیسی نہیں لیکن نجی حیثیت سے کسی کو بھی بلایا جا سکتا ہے۔









