31.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںسیالکوٹ،شلجم کی فصل کی اگیتی کاشت رواں ماہ میں شروع کرنے کی...

سیالکوٹ،شلجم کی فصل کی اگیتی کاشت رواں ماہ میں شروع کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔21اگست (اے پی پی):زراعت آفیسر (ٹیکنیکل )سیالکوٹ ذیشان گورائیہ کہا کہ کاشتکار شلجم کی فصل کی اگیتی کاشت رواں ماہ میں شروع کردیں ، شلجم کی کاشت کے لئے بہتر نکاس والی زمین کا انتخاب کریں اور کاشت سے قبل کھیت کی تیاری کے لئے ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں۔

انہوں نےکہا کہ ہردفعہ ہل چلانے کے بعد سہاگہ دے کر زمین کو اچھی طرح نرم اور بھربھرا کرلیں نیزکاشت کے وقت 1بوری ڈی اے پی اور 1بوری پوٹاش فی ایکڑ استعمال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ شلجم کی اقسام دیسی سرخ ، پرپل ٹاپ، گولڈن بال(فیصل آباد) کاشت کریں۔ علاوہ ازیں فصل کو پھپھوندی سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچانے کے لئے بیج کو محکمہ زراعت (توسیع و پیسٹ وارننگ)کی سفارش کردہ زہرلگاکر کاشت کریں ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اچھے اگاؤ کےلئے ایک کلوگرام صحت مند اور بہترشرح اگاؤوالا بیج استعمال کریں جبکہ کاشت سے پہلے کھیت کو 10,10مرلہ کے حصوں میں تقسیم کرکے 75سینٹی میٹر کے فاصلہ پر پٹڑیاں بنائیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381057

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں