لاہور میں انسداد ڈینگی کاروائیاں،مانیٹرنگ کے لئے اے ڈی سیز کو ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں، ڈی سی رافعہ حیدر

115

لاہور۔22اگست (اے پی پی):ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کاروائیواں کی مسلسل مانیٹرنگ کے لیے اے ڈی سیز کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔

منگل کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کی ٹائونز میں ذمہ داریاں لگا دی گئ ہیں اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اے ڈی سی ریونیو داتا گنج بخش اور راوی ٹائون میں انسداد ڈینگی امور کی سربراہی کریں گے۔اے ڈی سی جنرل گلبرگ،کینٹ اور سمن آباد ٹائون میں انسداد ڈینگی مہم کی نگرانی کریں گے جبکہ اے ڈی سی ایف اینڈ پی علامہ اقبال اور نشتر ٹائون میں ڈینگی مکائو سرگرمیوں کی سربراہی کریں گے۔

اسی طرح اے ڈی سی ایچ کیو شالیمار، واہگہ اور عزیز بھٹی ٹائون میں انسداد ڈینگی اقدامات کو سپروائز کریں گے۔ اے ڈی سیز اپنے ڈیوٹی ٹائونز میں تمام ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ اے ڈی سیز تمام سرکاری اور پرائیوٹ لیبارٹریوں سے ڈینگی مریضوں کا اندارج اور کمرشل ایریاز، ریسٹورنٹس، پارکس اور عوامی مقامات پر ڈینگی آگاہی مہم کی تشہیر یقینی بنائیں گے۔

رافعہ حیدر نے کہا کہ شہریوں کو فلیکسز، بینرز اور آگاہی واکس کی مدد سے انسداد ڈینگی اقدامات پر قائل کیا جائے گا ۔انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی ہاٹ سپاٹس، سکولز، پارکس، زیر تعمیر عمارتوں، ٹائر شاپس، قبرستانوں اور کباڑخانوان، تہہ خانوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ٹی افسران ٹائون کی سطح پر تمام متعلقہ اداروں سے متعلق شکایات اور مسائل کے بروقت تدارک کے ذمہ دار ہوں گے۔