پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافہ سے عمران خان کے ارمان سرد پڑتے جا رہے ہیں، لندن میں فلیٹس سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ اور حسین نواز کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کوئی تضاد نہیں ، بی بی سی نے جو موقف …

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافہ سے عمران خان کے ارمان سرد پڑتے جا رہے ہیں، لندن میں فلیٹس سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ اور حسین نواز کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کوئی تضاد نہیں ، بی بی سی نے جو موقف اپنایا وہ وہی موقف ہے جو حسین نواز نے عدالت میں پیش کیاہے، 2016 تک نواز شریف سے ڈرنے والے اب 2017 اور 2018 میں مریم نواز شریف سے بھی خوفزدہ ہیں، قانون اورعوام کی عدالت میں کامیاب ہوں گے ۔پیر کو یہاں عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ کہ جوں جوں سردی کی شدت بڑھ رہی ہے،عمران خان کے ارمان سرد پڑتے جا رہے ہیں،جیسے جیسے دن گزر رہے ہیں خان صاحب کیس ہارنے کی طرف جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ بی بی سی کی رپورٹ کا حوالہ دینے سے قبل خان صاحب حسین نواز کی طرف سے عدالت عظمیٰ میں پیش کردہ موقف کا اچھی طرح سے جائزہ لیتے، جن لوگوں نے ثبوتوں کی اے بی سی جمع نہیںکروائی ، وہ بی بی سی کا حوالہ دے کر خود کو سچا ثابت کرنے کی کوشیشیں کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply