38.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے معروف فنکار ظاہر لہری کی ملاقات

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے معروف فنکار ظاہر لہری کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی): نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے معروف فنکار ظاہر لہری نے ملاقات کی اور انہیں بلوچستان میں فنکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ظاہر لہری نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ظاہر لہری کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے ظاہر لہری کو فنکاروں کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381820

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں