26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںدریائے ستلج کے مقام ہیڈ سلیمانکی اور اٹاری کے فلڈ ریلیف کمیپس...

دریائے ستلج کے مقام ہیڈ سلیمانکی اور اٹاری کے فلڈ ریلیف کمیپس اور خیمہ بستیوں میں 2ہزارسے زائدافرادکو ریسکیو کر کے لایا گیا،ڈی سی

- Advertisement -

اوکاڑہ۔ 23 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ دریائے ستلج کے مقام ہیڈ سلیمانکی اور اٹاری کے فلڈ ریلیف کمیپس اور خیمہ بستیوں میں 2ہزارسے زائدمردو خواتین اور بچوں کو ریسکیو کر کے لایا گیا تھا جن کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تین وقت کا بہترین کھانا مہیا کیا جا رہا ہے جبکہ کچھ لوگ عارضی قیام کے بعد اپنے عزیز و اقارب کے پاس جا رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ مستقل طور پر خیمہ بستیو ں میں مقیم ہیں

انہوں نے کہا کہ اس وقت تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سیلاب متاثرین کی امداد میں مصروف عمل ہیں اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان خیمہ بستیوں میں مقیم افراد میں خود کھانا تقسیم کر رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ سیلاب متاثرین کو بہترین کھانا مہیا کیا جائے جبکہ سیلاب متاثرین کے لئے چارپائیوں ،بستروں ،پنکھوں سمیت خیموں کا وسیع پیمانے پر انتظام کیا گیاہے ۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں لوگوں کو بحفاظت نکال کر فلڈ ریلیف کیمپس میں منتقل کرنے کے بعد ان کا ابتدائی طبی معائنہ بھی کیا جا رہا ہے اور فلڈ ریلیف کیمپس میں ڈاکٹر و پیرا میڈیکل سٹاف اپنے فراءض سر انجام دے رہے ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381880

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں