27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈینگی حوالے سے شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں ،اے اے سی پشاور

ڈینگی حوالے سے شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں ،اے اے سی پشاور

- Advertisement -

پشاور۔ 24 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پر صوبائی دارلحکومت پشاور میں ڈینگی حوالے سے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور اس سلسلے میں جمعرات کے روزایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیبا گل کی نگرانی میں شہر کے علاقے فقیرآباد میں شہریوں کو ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دی گئ۔

اس موقع پر ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر شیبا گل نےمختلف مقامات پرشہروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے گھروں میں پانی کی ٹینکیوں کو ڈھانپ کر رکھیں اور گھر میں کسی بھی جگہ یا برتن میں پانی کو کھلا نہ رکھیں او ر مکمل احتیاط برتیں تاکہ اس موذی مرض کا خاتمہ کیا جا سکے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382079

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں