30.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومضلعی خبریںحیسکو کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف مہم جاری...

حیسکو کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف مہم جاری ، عد م ادائیگی پر4415غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیئے گئے

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 24 اگست (اے پی پی):حیسکو کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے ،ریجن میں عد م ادائیگی پر4415غیر قانونی کنکشن منقطع کئے جاچکے ہیں اور ان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرانے کے لئے20سے زائد درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں جبکہ نادہند گان سے3کروڑ10لاکھ سے زائد کی وصولی کر لی گئی ہے۔ نادہندگان کے عدم ادائیگی پر1987سے زائد بجلی کے کنکشن منقطع کردیئے گئے ہیں ۔

ایکسین آپریشن ڈویژن حیسکوقاسم آبادنے ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ ڈویژن کی مختلف سب ڈویژن کی میں کاروائیوں کے دورا ن قاسم آبادسب ڈویژن کی حدود میں541غیرقانونی کنکشن جبکہ نادہندگان کے243 کنکشن منقطع کردیئے،ہیرآبادسب ڈویژن کی حدود میں659 غیرقانونی کنکشن منقطع کردیئے گئے

- Advertisement -

جبکہ نادہندگان کے297کنکشن منقطع کردیئے گئے،سٹیزن کالونی سب ڈویژن کی حدود میں554غیرقانونی کنکشن جبکہ نادہندگان کے249کنکشن منقطع کردیئے گئے اور دیگرسب ڈویژنزمیں2661غیرقانونی کنکشن اور نادہندگان کے1197کنکشن منقطع کردیئے گئے اور یہ کنکشن واجبات کی ادائیگی کے بعد بحال کئے جائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382268

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں