30.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یوم پاکستان کے حوالے سے ایک روزہ پینٹنگ...

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یوم پاکستان کے حوالے سے ایک روزہ پینٹنگ کی نمائش کا انعقاد

- Advertisement -

گلگت ۔24اگست (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یوم پاکستان کے حوالے سے شاندار پینٹنگ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔ڈائریکٹرریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق نمائش میں پاکستان کے نامور آرٹسٹ علی عظمت کی جا نب سے یوم پاکستان کے حوالے سے مرتب کردہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی تصاویرکے فن پاروں کی نمائش کی گئی۔

ایک روزہ نمائشی پینٹنگ کا انعقاد قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی تعاون سے فارآرٹ سیک،پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹ(پی این سی اے) نے کیاتھا۔ نمائش کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل کاشف خلیل تھے، ان کے ہمراہ نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کے چیئرمین انجینئر امتیاز ایچ گیلانی،وائس چانسلرقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ، مختلف اداروں کے ذمہ داران،یونیورسٹی کے سینئر انتظامی وتدریسی افسران سمیت طلبہ وطالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

- Advertisement -

نمائش میں مہمانوں نے یوم پاکستان کے حوالے سے مرتب کردہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی تصاویرکے فن پاروں کا جائزہ بھی لیااوران فن پاروں کی تعریف کرتے ہوئے خوب داد دی۔ پینٹنگ کے نمائش سے متعلق منعقدہ افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل کاشف خلیل نے کہاکہ گلگت بلتستان کے لوگوں میں ملک سے جو محبت ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے،یہاں کا بچہ،بوڑھا،جوان ہرکوئی جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہےجس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382321

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں