وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجازسے ایگزم بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ملاقات

63
پاکستان میں زراعت، کان کنی، پیٹرو کیمیکلز، اسٹیل، تیل، گیس اور دیگر قدرتی وسائل کی تلاش سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ، ڈاکٹر گوہر اعجاز

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجازسے ایگزم بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں پاکستان میں تجارت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر ایگزم بینک کے سی ای او نے وزیر تجارت کو بینک کے کام اور اس کی پراڈکٹس کے مختلف پہلوؤں سے متعلق بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر نے پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے بینک کی جلد آپریشنلائزیشن اور پروڈکٹس میں جدت لانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ برآمدات ہی ترقی کا واحد راستہ ہیں اور پاکستانی درآمدات کو لے کر ایگزم بینک کا کردار اہم ہے۔انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزارت تجارت اس سلسلہ میں تمام سہولیات فراہم کرے گی۔