سکھر،روہڑی کے شہریوں کو وائی فائی کی مفت سہولت فراہم کر دی گئی

144
سکھر،روہڑی

سکھر۔ 25 اگست (اے پی پی):چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے روہڑی شہر میں فری وائی فائی پائیلٹ انٹرنیٹ سروس کی سہولت فراہم کر دی جس کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

سروس کے آغاز پر انهوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہے عوام سے کئے وعدے پورے کررہے ہیں، موجودہ دور آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کا ہے ، فری انٹرنیٹ سروس سے نئی جنریشن مستفید ہوسکے گی،موجود دور میں انٹرنیٹ کی سب سے زیادہ اہمیت ہے اس کے بغیر کچھ نہیں۔سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ مہنگائی نے انٹرنیٹ پیکجز بھی مہنگے کردیے ہیں ، فری وائی فائی پائیلٹ انٹرنیٹ سروس روہڑی تین ماہ کی ٹیسٹ ٹرانسمیشن کے ساتھ شروع کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فری وائی فائی پائیلٹ سروس کی سپیڈ 3mb رکھی گئی ہے، 2500 سے 3000 ہزار یوزر فری وائی فائی انٹرنیٹ سروس بیک وقت استعمال کرسکیں گے، وائی فائی یوزر آئی ڈی پی پی بلاول بی اور پاس ورڈ ناصر شاہ 1 رکھا گیا ہے، فری وائی فائی انٹرنیٹ سروس تین ماہ کی ٹیسٹ ٹرانسمیشن کو 200 میٹر تک محدود رکھا گیا ہے۔

سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ ٹیسٹ ٹرانسمیشن کی کامیابی کے بعد بعد پورے روہڑی شہر میں فری وائی فائی انٹرنیٹ سروس فراہم کر دی جائے گی ، فری وائی فائی پائیلٹ انٹرنیٹ سروس سے روہڑی کے رہائشی سمیت خصوصی طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں تیز کرنے کے لیے کیا، انٹرنیٹ سروس کا مقصد شہریوں اور طلبا و طالبات کو تیز ترین اور جلد معلومات تک مفت رسائی ممکن کرسکیں، ہم سکھر کو ہیلتھ اور آئی ٹی کا حب بنائیں گے۔