34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںبھکر میں پولیس مقابلہ ،زخمی حالت میں گرفتار ،2فرار ،موٹرسائیکل برآمد

بھکر میں پولیس مقابلہ ،زخمی حالت میں گرفتار ،2فرار ،موٹرسائیکل برآمد

- Advertisement -

بھکر۔ 25 اگست (اے پی پی):بھکر میں پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اور 2فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں،تھانہ صدربھکر کے علاقہ ٹبی نور شاہ کے قریب 3 نامعلوم ڈکیت موٹر سائیکل پر مسلح ہو کر سوار تھے ،ڈاکو 36 چوک سے شہری سے اسلحہ کی زور پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے،

واردات کی اطلاع پر اور ڈاکوؤں کی راہ فرار کا تعین کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر بھکر محمد فیاض نے نفری کے ہمراہ ڈاکوؤں کا تعاقب کیا، ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی جس کا نام دلاور ہے زخمی ہو گیا اور زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا

- Advertisement -

جبکہ 2 نامعلوم ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،پولیس نے ڈاکوؤں کا موٹرسائیکل اور شہری کا چھینا ہوا موٹر سائیکل قبضہ میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔نیز پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود علاقہ کی ناکہ بندی کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کررہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382578

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں