اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اقبال نے مشاہد حسین سید کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس میں سی پیک جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے چھٹے اجلاس پر بریفنگ دی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ جے سی سی نے صوبوں کے مختلف منصوبے سی پیک میں شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ سندھ کا کیٹی بندر …
وفاقی وزیر پروفیسراحسن اقبال کی پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کو جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے چھٹے اجلاس پر بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اقبال نے مشاہد حسین سید کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس میں سی پیک جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے چھٹے اجلاس پر بریفنگ دی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ جے سی سی نے صوبوں کے مختلف منصوبے سی پیک میں شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ سندھ کا کیٹی بندر منصوبہ، کراچی سرکولر ریلوے کے پی کے کا پشاور ویلی سرکولر ریلوے، گلگت سے چترال اور چکدرہ تک شاہراہ کا منصوبہ،بلوچستان میں نوکنڈی سے پنجگور تک شاہراہ اور پٹ فیڈر کینال سے کوئٹہ کو پانی کی فراہمی کے منصوبے اب سی پیک کے تحت مکمل کئے جائیں گے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ صوبوں کی سفارش پر ملک بھر میں نو صنعتی زونز کے قیام پر اتفاق ہو گیا ہے، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، کشمیر اور فاٹا میں ایک ایک زون کے علاوہ وفاقی حکومت کے تحت دو زون قائم کئے جائیں گے۔








