آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی سینٹ کام کے کمانڈر سے ملاقات کے دوران گفتگو

راولپنڈی ۔ 16 جنوری (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہر قسم کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے ، امریکہ کے ساتھ بالخصوص انسداد دہشت گردی میں تعاون اور علاقائی استحکام کیلئے اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو جی ایچ کیو میں امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل جوزف ایل …

راولپنڈی ۔ 16 جنوری (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہر قسم کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے ، امریکہ کے ساتھ بالخصوص انسداد دہشت گردی میں تعاون اور علاقائی استحکام کیلئے اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو جی ایچ کیو میں امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل جوزف ایل ووٹل کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر باہمی پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور بالخصوص افغانستان میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ بری فوج کے سربراہ نے امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت بالخصوص دہشت گردی کے خاتمہ اور علاقائی استحکام کیلئے تعاون کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانوں کی زیر قیادت امن اور مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے۔ افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور پاکستان پر بعض دھڑوں کی بیان بازی پر انہوں نے کہا کہ الزام تراشی پائیدار امن اور استحکام کیلئے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر قسم کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے اور پاکستان کے اندر ایسی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں جو افغانستان کے خلاف استعمال ہو۔ انہوں نے پاک۔افغان سرحدی علاقہ میں بہتر سیکورٹی ماحول کیلئے افغانستان کے ساتھ قریبی رابطہ سے کام کرنے اور امریکہ کی زیر قیادت ریزولٹ سپورٹ مشن کیلئے اپنی کمٹمنٹ کا اظہار کیا۔

Leave a Reply