ومِ شہداء پولیس کی مناسبت سے ہنگو پولیس کی جانب سے اپنے ان بہادر اور عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریبات اور مختلف سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، جنہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران وطنِ عزیز کے امن و سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اسی سلسلے میں ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان کی خصوصی ہدایت پر ایس پی …
شہیداء کی قربانیاں ہمارا فخر، ہنگو پولیس کا ہفتہ یومِ شہداء کے دوران قبروں پر حاضری اور ورثاء سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

مزید خبریں
پشاور۔ 01 اگست (اے پی پی):یومِ شہداء پولیس کی مناسبت سے ہنگو پولیس کی جانب سے اپنے ان بہادر اور عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریبات اور مختلف سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، جنہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران وطنِ عزیز کے امن و سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اسی سلسلے میں ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان کی خصوصی ہدایت پر ایس پی آپریشن ارشد خان نے پولیس شہداء کی قبروں پر حاضری دی۔
اس موقع پر شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، جبکہ شہداء کے درجات کی بلندی، مغفرت اور ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر شہید تجمل حسین، شہید لعل محمد، شہید عظمت علی، شہید پیاو علی، شہید روشن علی، شہید علی رضا، شہید وقار حسین، شہید احسان علی، شہید عبدالمجید، شہید نسیم عباس، شہید شعبان علی، شہید مدثر علی، شہید یٰسین علی، شہید تقی غلام، شہید رشید خان اور شہید تصور علی سمیت دیگر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان نے کہا کہ یومِ شہداء پولیس محض ایک دن منانے کی تقریب نہیں بلکہ اپنے شہداء سے تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ ہنگو پولیس اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری عزم و حوصلے کے ساتھ ادا کرتی رہے گی۔
ڈی پی او ہنگو نے مزید کہا کہ شہداء کے خاندان ہمارے لیے قابلِ احترام ہیں اور پولیس فورس ان کے دکھ اور مشکلات میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ شہداء کے ورثاء کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کا حل ہنگو پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔








