فیصل آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع نے کماد کی ستمبر کاشت،مخلوط کاشت اور چپ بڈ ٹیکنالوجی سے کاشت کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔حکومت پنجاب کی طرف سے ایک ایکڑ کاشت کے لئے 5ہزار روپےسبسڈی دی جائے گی۔درخواست دہندہ کا محکمہ زراعت کے پاس رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری خالد محمود نے بتایا کہ خواہشمند کاشتکار رجسٹریشن کے لئے محکمہ زراعت کے تحصیل آفس سے رابطہ کریں،درخواستیں تحصیل کی سطح پر ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع)کے دفتر میں وصول کی جائیں گی،قرعہ اندازی میں کامیاب کاشت کار محکمانہ سفارشات کے مطابق فصل کاشت کرنے کا پا بند ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ درخواست فارم محکمہ زراعت کے مقامی دفتر سے مفت حاصل کئے جاسکتے ہیں۔درخواست کی وصولی کی آخری تاریخ4ستمبر 2023ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382762