27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںدہشتگردی کا منصوبہ ناکام ‘کالعدم تحریک طالبان پاکستان، داعش ،سپاہ صحابہ ،لشکرجھنگوی...

دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ‘کالعدم تحریک طالبان پاکستان، داعش ،سپاہ صحابہ ،لشکرجھنگوی اورالقاعدہ کے 8دہشت گردگرفتار کر لئے،ترجمان سی ٹی ڈی

- Advertisement -

لاہور۔26اگست (اے پی پی):کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)پنجاب نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں کے8مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 74خفیہ آپریشنز کئے جن کے دوران74مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اورکالعدم تنظیموں کے 8مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعہ مواد برآمد کر لیاگیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں میں امیر معاویہ ‘لیاقت خان ،محمد حسن ،شان فراز،گل کریم ،ایوب خا ن ،محمد عمیر،اور رضوان صدیق شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان، داعش ،سپاہ صحابہ پاکستان ،لشکرجھنگوی اورالقاعدہ سے ہے،ان مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری راولپنڈی، لاہور،ملتان اور گوجرانوالہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی،دہشتگردوں کے قبضے سے 1200گرام دھماکہ خیز مواد،2 ہینڈ گرنیڈ ،ایک آئی ای ڈی بم،9 ڈیٹونیٹرز، 29 فٹ حفاظتی فیوز تار، 4ممنوعہ کتابیں، کالعدم تنظیم کا ایک میگزین، 21پمفلٹس،30اسٹیکرز،2جھنڈے، ایک رسید بک اور 21647روپے نقدی برآمد کی گئی۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہاکہ دہشت گردوں نے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ اہم تنصیبات پر دہشتگردی کر کے انہیں ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے،گرفتار مبینہ دہشتگردوں کے خلاف راولپنڈی ،لاہور،ملتان اور گوجرانوالہ میں 7ایف آئی آرز درج کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سکیورٹی اداروں کی مدد سے سی ٹی ڈی پنجاب نے336کومبنگ آپریشنز کئے جن کے دوران16784افراد کو چیک کیا گیا،135مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے111ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ61بازیابیاں بھی ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی پنجاب پوری مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اوردہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے،دہشتگردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔انہوں نے شہریوںسے اپیل کی کہ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں سی ٹی ڈی پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111پر اطلاع کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382770

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں