چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نجکاری و نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز سے متعلق کیس اعلیٰ عدالت میں ہے اس لیے ہمیں اپنے فیصلے دینے کی بجائے عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے، پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”آن دی فرنٹ“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی بی …

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نجکاری و نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز سے متعلق کیس اعلیٰ عدالت میں ہے اس لیے ہمیں اپنے فیصلے دینے کی بجائے عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے، پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”آن دی فرنٹ“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی بی سی کی رپورٹ اور ہمارا موقف ایک ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا دامن صاف ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف پر ماضی میں بھی بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگتے رہے اور ان پر لگنے والے حالیہ الزامات بھی بے بنیاد اور جھوٹے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عدالت میں آج تک کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی، وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہی ہے اور تمام ضمنی و بلدیاتی انتخابات سمیت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی نمایاں کامیابی اس بات کا واضح مظہر ہے

مزید خبریں

Leave a Reply